ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پٹرول کی 15 سال پرانی اور ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی

پٹرول کی 15 سال پرانی اور ڈیزل کی 10 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی

Tue, 30 Oct 2018 11:46:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) سپریم کورٹ نے قومی دارالحکومت علاقہ میں 15 سال پرانی پٹرول اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کے آپریشنل پر پیر کو پابندی لگاتے ہوئے نقل و حمل محکمہ کو یہ اعلان کرنے کی ہدایت دی کہ اگر ایسی گاڑیاں چلتی پائیں جائیں تو انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔جسٹس مدن بی لوکور، جسٹس ایس عبد النذیر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے دہلی قومی دارالحکومت علاقہ میں آلودگی کی حالات انتہائی خراب بتاتے ہوئے کہا کہ 15 سال پرانی پٹرول اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کی فہرست مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کی جائے۔یہی نہیں بنچ نے کہا کہ اس بارے میں اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کئے جائیں تاکہ عوام کو اس کی معلومات مل سکے۔بنچ نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کو سوشل میڈیا پر فوری طور پر ایک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت دی جس پر آلودگی کے مسئلے کے بارے میں شہری شکایت درج کر سکے اور متعلقہ اتھارٹی ان پر مناسب کارروائی کر سکے۔کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی کو گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے تحت اقدامات اٹھانے کی اجازت دی ہے۔اس منصوبہ کا مقصد دہلی اور ارد گرد کے علاقے میں فضائی آلودگی سے نمٹنا ہے اور ہوا کے معیار میں کمی ہونے پر بہتری کے فوری اقدامات اٹھانا ہے۔عدالت فضائی آلودگی معاملے میں انصاف دوست کا کردار ادا کر رہے ایڈووکیٹ اپراجتا کے ذریعہ پیش ایک نوٹس پر یہ ہدایات دی۔اس تبصرے میں آلودگی کی صورت حال میں بہتری کے لیے فوری طور پر ہدایات دینے کی درخواست کی گئی تھی۔اس سے پہلے قومی گرین اتھارٹی نے بھی دہلی کی سڑکوں پر 15 سال پرانی پٹرول اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کے آپریشنل پر پابندی لگا دی تھی۔عدالت اس وقت دہلی میں فضائی آلودگی کی تشویش ناک صورت حال سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔


Share: